لاہور: شہدائے ماڈل ٹاون کے گھروں پر قائد ڈے تقریبات

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی فیملیز نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے اپنے گھروں میں قائد ڈے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا۔ 19 فروری 2017ء کو منہاج القرآن لاہور کے قائدین نے شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثاء و فیملیز کے گھر جا کر قائد ڈے تقریبات میں شرکت کی۔ ان دعائیہ تقاریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاون کے ساتھ ملک بھر میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں بھی کی گئی۔

منہاج القرآن لاہور کے قائدین 17 جون 2014 کو ریاستی جبر سے شہادت پانیوالے آصف شہیدکی فیملی، غلام رسول شہید، عاصم حسین شہید، تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید، عمر صدیق شہید اور صوفی محمد اقبال شہید کے گھر گئے۔ قائدین میں منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیا ق حنیف مغل، راجہ زاہد محمود، حافظ صفدر علی، ساجد اصغر، حاجی عبد الخالق، ڈاکٹر اقبال نور اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے شہدا کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے سب سے بہترین حل چاروں صوبوں میں بلا تفریق فوجی آپریشن ہے۔ کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں۔ کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام انقلاب و امن لے کر گلی گلی، کوچہ کوچہ پھیل جائیں اور قوم کے ذہنوں کی تختیوں پر کندہ کر دیں کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا قصاص لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی دہشتگردی کا خاتمہ انصاف کے نظام کے قیام سے ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویثرن پاکستان اور امت مسلمہ کو وقار اور عزت دے رہا ہے، عوام اس یقین کے ساتھ انکا ساتھ دیں کہ انکو ڈاکٹر طاہرالقادری جیسا عظیم لیڈر میسر ہے جو پوری امت مسلمہ کا مقدر بدلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسے رہنماء ہیں جو اختلاف رائے کو بھی احترام دیتے ہیں اور دنیا کو سلامتی اور امن دینے کی فکری، علمی اور عملی رہنمائی دے رہے ہیں۔ موجودہ حکمران ملک و قوم کوزمانہ غار کے دور میں لے جا رہے ہیں۔ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، غربت، دہشتگردی سمیت درجنوں مسائل ہیں مگر کرپٹ حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث عناصر سے ایک ایک گولی چلانے کا حساب لیں گے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہید ہمارا فخر ہیں۔ شہداء کے بچوں نے حکمرانوں کی طرف سے کروڑوں کی پیش کش ٹھکرا کر ثابت کر دیا ہے کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہو تی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو امن اور محبت کی تعلیم دی ہے کوئی خوف یا لالچ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہتا سکتا۔ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں کسی دنیاوی عہدے کیلئے نہیں بلکہ مخلوق خدا کیلئے ہیں، انکی عظمت اور قربانیوں کا اعتراف ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top