جھنگ میں قائد ڈے تقریبات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی شہر جھنگ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 19 فروری 2017ء کو قائد ڈے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کے آبائی گھر ’’دار الفرید‘‘ اور ’’دارلعلوم فریدیہ‘‘ میں تقریبات منعقد ہوئیں۔

دارلفرید میں الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی، جس میں حضرت علامہ محمد آصف حجازی امیر تحریک جھنگ مہمان خصوصی تھے۔ اس پروگرام کو محمد طاہر قادری نے آرگنائز کیا تھا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور بعد ازاں تمام شرکاء نے آپ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

دارالعلوم فریدیہ جھنگ میں ہونے والی سالگرہ تقریب کی صدارت علامہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ اس موقع پر دالعلوم کے اساتذہ کرام اور بچوں نے بھی قائد ڈے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ بچوں نے تلاوت و نعت کے بعد تحریکی ترانے بھی پیش کیے جبکہ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات کو اجاگر کیا۔ آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت سلامتی و درازی عمر کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top