گھوٹکی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سانحہ سیہون کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے زیراہتمام 19 فروری 2017 کو سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی بلندئ درجات کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منہاج اسلامک سینٹر گھوٹکی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اُتر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی اور سکھر ڈویژن کے ناظم محمد اسحاق سمیجو سمیت تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان اور معزیزینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قائدین و کارکنان نے ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top