گھوٹکی: شیخ الاسلام کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سانحہ سیہون شریف کی وجہہ سے انتہائی سادگی سے ہوئی۔ تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کے ضلعی دفتر میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اُتر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، سکھر ڈویژنل کے ناظم محمد اسحاق سمیجو ، تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظیمات کے نمائندے شریک تھے۔شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top