چکوال میں قائد ڈے تقریب
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر 19 فروری 2017ء کو پریس کلب چکوال میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے کی۔ تحریک منھاج القرآن کے تمام فورمز پاکستان عوامی تحریک، منھاج القرآن علما کونسل، منھاج القرآن یوتھ لیگ، منھاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم کے عہدیدارن نے ضلع بھر سے نمائندگی کی۔ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کر نے کے جو مضمرات دھماکوں کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں تو آج ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں۔
پروگرام میں ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، توقیر اعوان، حافظ مبشر اکرم، ایم ایس ایم کے مرکزی راہنما محمد نفیس اور ویمن لیک کی ناظمہ رافعہ عرو ج ملک نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں ماڈل ٹاون کے شہدا کے ورثاء، زخمیوں اور اسیران دھرنا کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں احمد شمائل نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لئے نغمہ ’’آج کا دن تیری سالگرہ کا دن ہے‘‘ گایا۔ آخر میں تمام فورمز کے نمائندگان نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈاکٹر طاہرالقادری اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ پروگرام کے فرائض حافظ محمد عدیل نے سرانجام دیئے۔
تبصرہ