سیالکوٹ: قائد ڈے تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شرکت

منہاج القران یوتھ لیگ کی 10 روزہ قائد ڈے تقریبات کا پہلا مرکزی پروگرام 18 فروری کو سیالکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ رفیق نجم نائب ناظم اعلی منہاج القرآن، ساجد محمود بھٹی مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک، یوتھ لیگ کے عہدیداروں میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل، عصمت علی نائب صدر، ملک امجد چاند نائب صدر، انعام مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیت بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تقریب میں سیالکوٹ کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد کارکنان نے سالگرہ کی مناسبت سے نغمے بھی پیش کیے۔ قائد ڈے تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القران یوتھ لیگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور شاندار پروگرام کے انعقاد پر منہاج القران یوتھ لیگ سیالکوٹ کے صدر چوہدری اشرف گجر اور جنرل سیکرٹری طارق محمود اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور منہاج القرآن اور عوامی تحریک سیالکوٹ کے رہنماؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروگرام میں منہاج القران یوتھ لیگ سیالکوٹ کی پی پی تنظیمات کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کےشہداء اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top