دولتالہ: قائد ڈے پر سفیر امن کانفرنس

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک دولتالہ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر دولتالہ میں کیا گیا۔جس میں حضرت علامہ محمد فیاض بشیر قادری مرکزی نائب ناظم دعوت دعوت نے خصوصی خطاب کیا۔ چوہدری محمد جمیل قادری امیر منہاج ایشین کونسل سائوتھ کوریا، سلطان نعیم کیانی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، انار خان گوندل امیر تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی، سید قلب عباس چیئرمین یونین کونسل دولتالہ، میاں عامر رحمٰن چیئرمین یونین کونسل گلیانہ، ثقلین اعجاز جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل جھونگل، چوہدری محمد اسحاق وائس چیئرمین جھونگل، محمود الحق قریشی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

سفیر امن کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران،رفقا واراکین، کارکنان اور سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، اساتذہ، صحافی، ڈاکٹرز،علماء اکرام اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top