لیہ میں قائد ڈے تقریب

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 26 فروری2017 کو قائد ڈے تقریب سید سجاد شاہ گیلانی کے گھر پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن لیہ کے صدر سید سجاد شاہ گیلانی، مصطفی سعیدی، شبیر بھٹی، ارشاد حسین بریال، یوتھ لیگ لیہ کے صدر حسنین رضا، ساجد عباس، ناصر مصطفوی، اسماعیل، پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ نذر حسین ایڈوکیٹ اور دیگر عہدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں دانشور اور صحافی حضرات بھی موجود تھے۔ سالگرہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور پاکستان و عالم اسلام کیلئے دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top