کویت: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیرِاہتمام مورخہ 23 فروری 2017 کو صالہ افراح، جمیعہ جلیب الشیوخ کے نہایت خوبصورت ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری مختار احمد نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد شیخ الاسلام کا لکھا ہوا حمدیہ و نعتیہ کلام نہایت پر سوز آواز میں تنویر احمد فاضل اور صوفی مجید نے پیش کیا۔ ننھی گڑیا عدینہ قادری نے شاندار ترانہ پڑھا۔ کویت کی مشہور و معروف ادبی شخصیت و انقلابی شاعر کاشف کمال نے شعروں کی صورت میں شیخ الاسلام کو سلام پیش کیا۔ ملک محمد افضل نے نہایت خوبصورت انداز میں ترانہ (دکھی دلاں دا سہارا اے طاہرالقادری) یوں پیش کیا کہ سارا ہال جھوم اٹھا اور قائد کے دیوانوں نے جھومر ڈال کر اپنے محبوب قائد کو سالگرہ مبارک کا پیغام دیا۔

علامہ عدنان، عرفان عادل، شاہد طفیل ڈار، ماجد دلوی، جعفر صمدانی، دختر سعید احمد قادری اور حفصہ منیر قادری نے نہایت عمدہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور عوام کے شعور اور تبدیلی نظام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو یکتا قرار دیا۔

چوہدری محمد ارشد تبسم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی جانب سے وطنِ عزیز میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی۔ پورے حال نے کھڑے ہوکر اظہار یکجہتی کیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید صاحب نے اختتامی اور تشکر کے کلمات پیش کیے۔

منہاج القرآن کے عہدیداران، اراکین اور وابستگان کے علاوہ کویت بھر کی دیگر تنظیمات کے نمائندگان اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض عبدالروف بھٹی اور چوہدر ی محمد ارشد تبسم نے ادا کئے۔ سالگرہ کا کیک مرد و خواتین نے الگ الگ ہال میں کاٹا اور شیخ الاسلام کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

انتظامی کمیٹی برائے ہال نے نہایت خوبصورت انداز میں ہال کو سجایا۔ خاص طور پر عبدالوہاب کے تیار کردہ روسٹرم نے منہاج القرآن کے جھنڈے والی روشنیوں نے سما باندھ دیا۔ کویت کے اکثریتی پیپر اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی خوبصورت رپورٹس، ڈسپلے اور تجزیوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ وقفے وقفے سے شیخ الاسلام کے خطابات اور ڈاکومنٹری کلپس بھی دکھائے گئے۔ اصغر علی اور عطا بھائی کے عمدہ پروجیکٹر ڈسپلے و ساؤنڈ سسٹم اور بیک گراؤنڈ ترانوں کی دھنوں نے رنگ باندھ دیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں کیک اور عشائیہ کے پارسل تقسیم کیے گئے۔

رپورٹ: کاشف علی  (ڈپٹی سیکرٹری نشرو اشاعت، منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top