آئرلینڈ :منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر وسیم بٹ کی میری فیٹس پیٹرک سے ملاقات

مورخہ: 01 مارچ 2017ء

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے راہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے ڈبلن سٹی کونسل کی سابقہ ممبر اور سینئر سیاستدان میری فیٹس پیٹرک سے ملاقات کی۔ ملاقات کا اہتمام آئی ٹی ٹی اوگرا فینافال ڈبلن کے راہنما عمار علی نے کیا تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔

ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے درپیش مسائل کے حوالے سے میری فیٹس پیٹرک کو آگاہ کیا اور دنیا میں تیزی سے بدلے حالات پر گفتگو کو۔ شرکاء نے امریکی صدر ڈاؤنلڈ ٹرمپ کے بیانات کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ فیٹس پیٹرک نے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کو حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کو آئرلینڈ کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔ میری فیٹس پیٹرک سے ملاقات کرنے والوں میں معروف قانون دان سولیٹر، عمران خورشید، عتیق باجواہ، عمار علی، وسیم بٹ، افتخار ملک، مرزا رضوان بیگ، فرقان اسلم اور محی الدین شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top