منہاج القرآن کے زیراہتمام پی پی 160 اور پی پی 145 واہگہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن
عوام کو تعلیم، صحت کی سہولتوں سے محروم کرنے کی وجہ سے فساد
جنم لے رہے ہیں: حافظ غلام فرید کا خطاب
ملکی حالات ٹھیک کرنا نا اہل سیاستدانوں کے بس میں نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کو
خوشحال مستقبل دیں گے : امیر لاہور
مذہبی سکالرز حافظ سعید رضا بغدادی نے تین ماہ دورانیہ کے عرفان القرآن کورس کا بھی
افتتاح کیا
لاہور (4 مارچ 2017ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پی پی 160 اور پی پی 145 واہگہ ٹاؤن میں ورکرز کنونشن منعقد کئے گئے۔ دونوں مقامات پر ہونیوالی تقریبات کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی جبکہ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، پی پی اور یونین کونسل سطح کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی، چوہدری افضل گجر، حاجی فرخ خان، محمد عمر قادری، مبین اقبال، سعید رضا بغدادی، حاجی عبد الخالق، طارق الطاف، احمد ساگر سمیت عہدیداران کی بڑی تعداد ورکرز کنونشن میں شریک تھی۔ اس موقع پر معروف مذہبی سکالرز حافظ سعید رضا بغدادی نے واہگہ ٹاؤن میں قائم عرفان القرآن اسلامک سنٹر میں تین ماہ دورانیہ کے عرفان القرآن کورس کا بھی افتتاح کیا۔
دونوں پی پی حلقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے، امن کے فروغ اور ہر قسم کے فساد فی الارض کے رد میں37 کتب تحریر کر کے پاکستان اور ملت اسلامیہ کی بے مثال خدمت کی ہے، جسے دنیا بھر میں بے مثال پذئرائی مل رہی ہے، مگر پاکستان میں سیاسی انتقام میں اندھے حکمران اس عظیم علمی ذخیرے سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اپنا اقتدار بچانے اور سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک نے امن اور ملکی سلامتی کی خاطر ماڈل ٹاؤن میں جان و مال کی قربانیاں دیں مگر انکے کلمہ حق کی ادائیگی میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ امیر لاہور نے کہاکہ بے انصافی رہے گی تو ذہنی، فکری، سیاسی اور معاشی فساد بھی رہے گا۔ ہر قسم کا فساد بیڈ گورننس، نا انصافی، رشوت ستانی اور عوام کو تعلیم، صحت کی سہولتوں سے محروم کرنے سے جنم لے رہا ہے، جب تک دہشتگردی اور فسادیوں کی جڑوں کو نہیں کاٹا جائے گا تو دہشت گردی کا فسادی درخت پروان چڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے امن کی بھیک مانگنے والے حکمرانوں کو صرف کرپشن سے غرض ہے، ملکی حالات کو ٹھیک کرنا نا اہل سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں وہ ناصرف ریاست کو بچائیں گے بلکہ عوام کو باعزت اور خوشحال مستقبل بھی دیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
تبصرہ