ڈاکٹر طاہرالقادری کا جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 07 مارچ 2017ء

لاہور (7 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کی قانون کی بالادستی کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ جسٹس (ر) سجاد علی شاہ منجھے ہوئے قانون دان اور محب وطن پاکستانی تھے۔ پاکستان اور قانون کی بالادستی کیلئے انکی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائینگی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، صوبائی صدر بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد و دیگر رہنماؤں نے بھی جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top