سکھر: تحریک منہاج القرآن کی جانب سے نامور شخصیات کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف

مورخہ: 05 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد نے 05 مارچ 2017 کو محمد اسحاق سمیجو کی قیادت میں پیر نیک محمد ہاشمی رحمتہ الله علیہ اور پیر مخدوم عبدالرحمان ہاشمی شہید رحمتہ اللّه علیہ کے 24 ویں عرس پاک کی تقریبات میں شرکت کی۔ وفد کی طرف سے پیر آف رانیپور پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کے فرزند پیر نور مصطفیٰ جیلانی، نائب امیر جماعت اہلسنت سندھ مفتی محمد بشیر احمد لاشاری، نامور عالمی شہرت یافتہ نعت خوان فرحان علی قادری، آستانہ عالیہ گمبٹ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد علی شاہ اور جامعہ مسجد پھول باغ خیرپور خطیب علامہ عبد الحفیظ کھوڑو الازہری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top