فیصل آباد: ڈجکوٹ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 14 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن وجملہ فورمز پی پی 61 کا ورکرز کنونشن 14 مارچ 2017 کو ہوا۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال، سید جلال الدین رومی، میاں عبدالقادر، رانا نثارشہزاد، شاہد عارف ملک، محمودالحسن، راناعبدالجبار، محمدافضل گل، غلام محمد قادری، راناعبدالستار، ملک مبشرشہزاد اور رانا رضوان سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال نے کہا کہ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں، ہمیں اپنے کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرسی کیلئے نہیں بلکہ 20 کروڑ مسائل کا شکار عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم جس عظیم مقصد کیلئے برسرپیکار ہیں اس میں ہار نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ آخری سانس اور فتح تک ہمارے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے۔

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم نے کارکنان سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک عوام کی امید ہے۔ استحصالی نظام کو بدلنے کیلئے اور انقلاب برپا کرنے کیلئے ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹے نہ ہی کوئی طاقت ہمیں ہٹا سکتی ہے۔ ہماری ثابت قدمی کے باعث ہمارے مخالفین نے ہم پر جتنی بھی الزام تراشی کی تھی وہ اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی فکری تحریک میں اب شہداء کا لہو بھی شامل ہے۔ بےگناہوں کا خون بہانے والوں کی رعونت میں اضافہ ان کی رسی دراز ہونے کی نشانی ہے۔ فرعون بھی غرق ہونے تک بڑا پراعتماد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کو نہ بھول سکتے ہیں نہ معاف کر سکتے ہیں، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ ظالمانہ نظام اور اس نظام کو تحفظ دینے والوں کے خلاف ہے۔ جب تک دم میں دم ہے ظلم کے نظام کو بدلنے کیلئے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن عوامی تحریک کے 10 نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں گلی گلی جائیں اور عوام کو ظالم حکمرانوں اور ظالم نظام کے خلاف آواز اٹھانے پر آمادہ کریں۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ کہ ہر کارکن عوامی تحریک کا ترجمان اور سفیر بن کر گلی گلی جائے۔ پاکستان عوامی تحریک ہی انقلاب لائے گی اور ظالموں کو ان کے انجام تک پہنچائے گی۔ کنونشن میں قائدِ تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top