لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا پاکستان زندہ باد طلبہ کنونشن

مورخہ: 14 مارچ 2017ء

MSM - Mustafavi Students Movement MSM - Mustafavi Students Movement

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ PP-154 لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی اور امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔

مقررین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہیں، ان  کی سیاسی، مذہبی، سماجی، دینی اور انسانی حقوق کیلئے نا قابل فراموش خدمات ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تنگ نظری اور انتہاء پسندی کے خلاف دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کی ہے۔ ان کی فکر کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے ہر فرد کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہنے کا عزم کرنا ہو گا، ان کا دست و بازو بن کر ہی ہم مصطفوی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top