ڈاکٹر طاہرالقادری کا قومی ہیرو ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 19 مارچ 2017ء

لاہور (19 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق ٹیسٹ کرکٹر، قومی ہیرو ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ہے۔ ظہیر عباس کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، شاہد لطیف، شہزاد رسول، عبد الحفیظ چودھری، ساجد بھٹی و دیگر رہنماؤں نے بھی قومی کرکٹر ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر افسوس کا ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top