تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

مورخہ: 28 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس میں شرکت کرنیوالے معلمین و معلمات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے کلام کواس کے مکمل معنی و مفہوم کے ساتھ سمجھنے کیلئے عربی زبان کا سمجھنا انتہائی ضروری ہے، اس اہم دینی، ملی، قومی و انسانی فریضے کو انجام دینے کیلئے منہاج القرآن نے 10 روزہ کیمپ کا مستقل بنیادوں پر اہتمام کیا ہے۔ 10 یوم کے اندر جدید طریقہ تدریس کے ذریعے عربی لغت اور قواعد ازبر کروا دئیے جاتے ہیں اور قرآن فہمی کیلئے آن لائن تربیتی کورسز اور سی ڈیز بھی تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پڑھنا اور پڑھانا کائنات میں افضل ترین علم اور عمل ہے۔ انہوں نے عرفان القرآن کورس مکمل کرنے والے معلمین اور معلمات میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور جی ایم ملک، پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، رانا محمد ادریس، غلام مرتضیٰ علوی، فرح ناز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، افنان بابر، قاری محمد یسٰین، پروفیسر سلیم احمد چوہدری، محمود مسعود نے خطاب کیا۔

سعید رضا بغدادی نے کہاکہ 10 روزہ سکالرز ٹریننگ کیمپ کے سینکڑوں شرکاء قرآنی دعوت کے فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کریں گے۔

مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز نے کہاکہ رمضان المبارک میں الہدایہ عنوان کے تحت ملک بھر میں ترجمہ قرآن کلاسز کا انعقاد کیا جائیگا۔

عرفان القرآن کورس کی تقریب میں 200 سے زائد سکالرز شریک ہوئے جن میں مرد و خواتین اور طلبہ و طالبات شامل تھیں۔ اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنیوالے سکالرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے کورس مکمل کرنیوالے سکالرز کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top