منہاج القرآن کے زیراہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل ہفتہ کو ہو گی

مورخہ: 30 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین خصوصی خطاب کریں گے
تقریب میں نامور علماء، مشائخ عظام، قرآء، نعت خوان شرکت کریں گی

لاہور (30 مارچ 2017) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل یکم اپریل(ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکر حسین محی الدین خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں نامور علماء، مشائخ عظام، قرآء، نعت خوان شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل میں لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہو کر حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ مرد و خواتین کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top