میرپور: ڈاکٹر قیس علی کو تحریک منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام کی کتب کا تحفہ

مورخہ: 25 مارچ 2017ء

پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز رضا سیال کے بیٹے ڈاکٹر قیس علی کی دعوت ولیمہ پر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ کی طرف انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمۃ القرآن‘ عرفان القرآن سمیت ان کی کتب کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جمخانہ ہوٹل میرپور خاص میں ہونے والی دعوت ولیمہ میں صدر پاکستان عوامی تحریک اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی، تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ کے امیر سید زاہد علی شاہ، میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالستار چوہان، صدر مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ ضلع سانگھڑ محمد طیب قادری، مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ کھپرو کے جنرل سیکریٹری سید سرور علی شاہ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم این اے میر منور تالپور اور کمال چانگ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top