راجن پور: عوامی تحریک فاضلپور کے راہنما ارشد نواز کی اہلیہ کا ختم قل

پاکستان عوامی تحریک فاضل پور کے راہنماء چوہدری محمد ارشد نواز کی اہلیہ محترمہ کی قل خوانی کے ختم کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسین قادری نے خطاب کیا۔ ختم قل میں تحریک منہاج القرآن راجنپور کے ناظم ملک ابو ارسل مصطفیٰ المدنی، پاکستان عوامی تحریک کے صدر محمد سعید اور تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے صدر خادم حسین طاہر سمیت خاندان کے افراد، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غضنفر حسین قادری نے کہا کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ ہم سب کو اعمال صالحہ اپنا کر موت کی تیاری کرنا ہو گی۔ نیکی کے ارادوں سے ہی نامہ اعمال میں اجر لکھ دیا جاتا ہے۔ عقلمند انسان موت کو فراموش نہیں کرتا۔ فوت ہونے والوں کا حق یہ ہوتا ہے کہ ان کے لئے خلوص کے ساتھ دعا کی جائے۔ اپنے والدین اور تمام مومنین کے لئے دعائے مغفرت کرنے کی تعلیم قرآن دیتا ہے۔ خطاب کے بعد ختم شریف، درود و سلام اور دعا کی گئی۔ شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت اور پس ماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top