قرآن کی تعلیم کیلئے کوالیفائیڈ قرآء حضرات کا میرٹ پر تقرر عمل میں لایا جائے: منہاج القرآن علماء کونسل

قرآء حضرات کیلئے تعلیمی معیار مقرر اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کا درجہ دیا جائے

لاہور (21 اپریل 2017) تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ امداد اللہ قادری نے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے اتفاق رائے کے ساتھ منظور ہونے والے بل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید۔ بچوں میں قرآن فہمی اور ترجمہ کے ساتھ ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے فیصلہ کے معاشرہ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے حقیقی ثمرات سمیٹنے کیلئے ضروری ہے کہ کوالیفائیڈ قرآء حضرات کا میرٹ پر تقرر عمل میں لایا جائے اور قرآء حضرات کیلئے ایک تعلیمی معیار مقرر کیا جائے انہیں پرائمری سکولوں میں اچھے گریڈز اور ہائی سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کا گریڈ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیم دینے والے اساتذہ کو عزت دینا ناگزیر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top