منڈی بہاؤالدین: منہاج القرآن ڈنمارک کے رہنما سجاد احمد ساہی کے والد محترم انتقال کر گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رہنما سجاد احمد ساہی کے والد گرامی حاجی نور محمد انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ 23 اپریل 2017 کو ان کے آبائی گاؤں جاسک ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ نمازہ جنازہ ڈائریکٹر اسلامک سینٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے پڑھائی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مرکزی وفد نے جنازہ میں شرکت کی جس میں منہاج القرآن کے رہنما راجہ ندیم، وسیم افضل اور قاضی مدثر شامل تھے، جبکہ تحریک منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top