ساؤتھ افریقہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیپ ٹاؤن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری 21 اپریل 2017ء کو تین صوبوں Gauteng, Mpumalanga اور The Free State کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوسرے مرحلہ میں جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔ جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر ایگزیکٹیو ممبران اور کارکنان نے چیئرمین سپریم کونسل کو الوداع کیا۔

گلوبل ایمبیسڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ صادق قریشی، جاوید اقبال، رانا آصف جمیل، منیر افضل، چاند بھائی، قاری شوکت علی بھی ہمراہ تھے۔ کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے احباب نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر حافظ محمود خطیب ایڈووکیٹ، چوہدری سعید، سید مدثر علی شاہ، جان عالم، ابوبکر اور کثیر تعداد میں احباب استقبال کےلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top