امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں مبارک، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 27 مئی 2017ء

Ramazan a great opportunity for spiritual transformation: Dr Tahir-ul-Qadri message

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے۔ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کا عزم اور اپنی بہترین کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام، ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اسلامیان پاکستان کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آ غاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا مہمان مہینہ امت مسلمہ سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے۔ ہر کلمہ گو مسلمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کرے۔ اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ رمضان المبارک اسلامی بھائی چارے کے فروغ اور اسلامی ثقافت کے پرچار کا عظیم مہینہ ہے۔ یہی ماہ مقدس ہے جو امت مسلمہ کو اتحاد اور یکجہتی کی ایک لڑی میں پرو دیتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top