شکرگڑھ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست

مورخہ: 08 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست مؤرخہ 4 جون 2017 کو منعقد ہوئی جس سے علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

علامہ علی اختر اعوان نے دروس عرفان القرآن کی آخری نشست میں ’’اسلام اور امن عالم‘‘ کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور اپنے پیرو کاروں کو بھی اَمن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے اور بلا امتیاز مذہب سب کے لیے امن و رحمت اور محبت و شفقت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں تمام انسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی تعلیمات خدمت و محبت کو خوب فروغ دیا جائے۔

رپورٹ: محمد ارشد خان داؤدزائی (سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر شکرگڑھ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top