لیہ: 5 روزہ درس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست

مورخہ: 11 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ وار پروگرامز کی پانچویں اور آخری نشست 11 جون 2017 کو منعقد ہوئی۔ اختتامی نشست سے علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد منعقدہ درس عرفان القرآن کی نشست میں مرد و خواتین کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

علامہ غضنفر قادری نے ’عقیدہ توحیداورعلمی مغالطے‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام میں عقیدۂ توحید پہلا اور بنیادی رکن ہے۔ اسلامی نظریۂ حیات اسی تصور کو انسان کے رگ و پے میں اتارنے اور اس کے قلب و باطن میں جاگزیں کرنے سے متحقق ہوتا ہے۔ تصورِ توحید کی اساس تمام معبودانِ باطلہ کی نفی اور ایک خدائے لم یزل کے اثبات پر ہے۔ عقیدۂ توحید پر ہی ملتِ اسلامیہ کے قیام، بقا اور ارتقاء کا انحصار ہے۔ یہی توحید امتِ مسلمہ کی قوت اور تمکنت کا سرچشمہ اور اسلامی معاشرے کی روح ہے۔ یہ توحید ہی تھی جس نے ملتِ اسلامیہ کو ایک لڑی میں پرو کر ناقابلِ تسخیر قوت بنا دیا تھا۔ یہی توحید سلطان و میرکی قوت و شوکت اور مردِ فقیر کی ہیبت و سطوت ہے۔ انہوں نے کہا دورِ زوال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملتِ اسلامیہ جو سوزِ دروں سے خالی ہو چکی ہے اس کے دل میں عقیدہ توحید کا صحیح تصور قرآن و سنت کی روشنی میں ازسرِ نو اجاگر کیا جائے۔ تاکہ مردِ مومن پھر لَا اور اِلَّا کی تیغِ دو دم سے مسلح ہو کر ہر باطل استعماری قوت کا مقابلہ کر سکے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کی طرف سے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کو کامیاب بنانے پر سید سجاد شاہ گیلانی، چودھری قمر عباس دھول، سید ساجد شاہ، خضر عباس دھول، شبیر بھٹی، حسنین رضا، ساجد عباس مٹوا، مہر مختیار احمد، طالب سہارن، شیخ طاہر سلمان، اسد شاہ، کوڑو خان باروی، محمد زبیر، محمد فیصل، منان حمید، زاہد منظور، اللہ نواز جگ، نواز قادری، عمران مدنی، عمران خان میرانی، سید ساجد شاہ، محمد شاکر، امان اللہ سہارن، چوہدری شاہد، نواز قادری اور تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم کے عہدیداران سمیت کارکنوں نے نہایت محنت سے کام کیا۔ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کو کامیاب بنانے پر کارکنان اور عہدیداروں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کے تحائف تقسیم کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top