ڈبلن: محمد یوسف کے والد کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیتی محفل ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ پروگرام میں محفل نعت اور حلقہ ذکر کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ ڈبلن کے رفقاء و کارکنان کے علاوہ اہم مقامی شخصیات نے بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔

پیر سیراز حسین قادری، چوہدری عمران خورشید، عتیق باجوہ، سید قاسم شاہ، وسیم بٹ، مرزا رضوان، ڈاکٹر مدثر ثاقب، محی الدین، امتیاز حسین، مدثر، ثالث حسین، عرفان، چوہدری عجائب، خالد خان، ذوہیب بٹ قادری، دانیال بٹ قادری، اسد علی، حسن یوسف، علی عمران یوسف، ثاقب، عامر، جاذب محمد یونس سمیت دیگر افراد بھی محفل میں موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت منہاج القرآن کے ایگزیکٹیو ممبر مرزا رضوان نے حاصل کی۔ وسیم بٹ، محی الدین، نادر یسین، مرزا رضوان اور حیدر علی صدیقی نے نعت مبارکہ پیش کی جبکہ پروگرام کی نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ہی انجام دیئے۔ محفل میں پیر سیراز حسین قادری نے ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top