لاہور: گلوکار ملکو کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

تحریر: ایم ایس پاکستانی

ملک کے نامور پنجابی گلوکار اشرف علی المعروف ملکو گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن وزٹ کے لئے تشریف لائے۔ یہاں تحریک کے مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے آپ کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ اس ملاقات میں گلوکار ملکو نے بتایا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مداح ہوں، میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں۔ اکثر ٹی وی چینلز پر آپ کے خطابات بھی سن چکا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں بیرون ملکی جہاں بھی گیا وہاں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز کو دیکھا۔ بالخصوص یورپ میں تحریک منہاج القرآن بہت منظم انداز میں قائم ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین مصطفوی کے عملی قیام کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

آخر میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے گلور کار ملکو کو عرفان القرآن کا تحفہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں گلوکار ملکو کو تحریک کے جملہ فورمز اور شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔ انہوں نے نظامت منہاج پروڈکشنز کا خصوصی وزٹ کیا۔ سیل سنٹر وزٹ کے دوران انہوں نے قائد تحریک کے خطابات کی مختلف سی ڈیز کو بھی پسند کیا جو انہیں بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ اس وزٹ کے اختتام پر ملکو نے گوشہء درود میں حاضری دی۔ بعد ازاں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے خصوصی ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ یہ گلوکار ملکو کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پہلی آمد تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top