فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن پی پی 64 کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک ومنہاج القرآن فیصل آباد پی پی 64 کا ورکرز کنونشن 9 جولائی 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، رائے سجادحسین، آصف عزیز، غلام محمد قادری، حسن رضا جوئیہ، محمد اقبال، فاروق گل نمبردار، نزیر حسین، سلیم رضا جوئیہ، امتیاز مصطفوی، وقاص احمد گل، رانا سہیل بابر، خلیل جامی اور عثمان مالک نمبردار بھی کنونشن میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم اور صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے اور استغاثہ کیس کا حصہ بننے سے شریف برادران کی بولتی بند اوران کی گردنوں کے سریے نکلیں گے۔ ظلم حکمرانوں نے 14 شہریوں کو قتل کیا اور نظام عدل قاتلوں کو تحفظ دے رہا ہے۔ ابھی ظلم کی سیاہ رات اپنے عروج پر ہے، تبدیلی کے عمل کی نشاندہی کرنے والی علامات فی الحال نظر نہیں آرہیں۔ ہماری نظر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف پر ہے، اسی انصاف سے 21 کروڑ عوام پر انصاف کے بند دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک جانیں دینے والے غیرت مند کارکنوں کی جماعت ہے کارکنوں کی اپنے قائد سے محبت دنیاوی فوائد سے بالا اور نظریے پر ہے۔ کارکنوں کا اتحاد اور قائد سے محبت عوامی تحریک کی سب سے بڑی قوت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو امن اور محبت کی تعلیم دی ہے، کوئی خوف یا لالچ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top