منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 12 جولائی 2017ء کو ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجیئنر نجم رفیق نے کی۔ ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری اور دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک فیصل آباد 15 جولائی کو پنجاب اسمبلی تا ایوان وزیراعلیٰ تک ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی۔ جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار شریف برادران، رانا ثناء اللہ اور ان کے حواریوں کو شامل تفتیش کرنے اور آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، میاں امجد قادری، غلام محمدقادری اور آصف عزیز اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں نجم رفیق اور سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ17 جون 2014 ء کے دن ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کے حکم پر خون کی ہولی کھیلی گئی جس کا سب سے بڑا ثبوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو تین سال گزر جانے کے بعد بھی پبلک نہ کرنا ہے۔ باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں۔ اس عدالتی انکوائری کی کاپی حاصل کرنے کیلئے ہم تین سال سے لاہور ہائیکورٹ کے دروازے پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء یتیم بچے اور ان کے لواحقین پوچھ رہے ہیں کہ ان کے والدین، بہن بھائیوں اور عزیز واقارب کو جس جرم کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارا گیا اور تین سال کے بعد بھی انصاف کیوں نہیں ملا؟

رفیق نجم نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا یہ باضابطہ مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر مستعفی ہو کر اپنے اوپر عائد چارجز کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پورا خاندان دو نمبر ثابت ہواجو عرصہ 35 سال سے قومی دولت کو لوٹ رہا تھا اور اب اس لوٹ مار کے جملہ ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں، سول سوسائٹی، وکلاء تنظیمیں، محب وطن سیاسی کارکن اور جمہوریت پسند عوام مل کر سڑکوں پر نکلیں اور لٹیرے اور قاتل حکمرانوں کو ان کی اصل جگہ جیلوں تک پہنچائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top