جے آئی ٹی رپورٹ نے نواز شریف کو بد دیانت ثابت کردیا۔ صدر عوامی تحریک ڈنمارک

پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے صدر غلام محی الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ نے نواز شریف اور ان کی فیملی کو خائن، لٹیرا اور بددیانت ثابت کردیا ہے۔ جب کہ سانحہ ماڈل ٹاون پہ انکے اپنے بنائے ہوئے ایک رکنی جسٹس باقر کمیشن کی رپورٹ شہباز شریف اور نواز شریف کو پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا قاتل ثابت کرچکی ہے۔

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ جس طرح سپریم کورٹ کی بنائی گئی، جے آئی ٹی احسن انداز سے پانامہ لیکس کیس کو آگے بڑھا رہی ہے اسی طرح جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے مطابق بھی جلد از جلد اس کیس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے اور ہمارے کارکنان کے قاتلوں کو تختہ دار پہ لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ غیر معمولی ہے جس نے نہ صرف پانامہ لیکس کی تصدیق کی بلکہ شریف برادران کی لوٹ مار کو قوم کے سامنے کھول کر پیش کر دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top