لاہور: تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر عربی لینگوئج کورس کا آغاز

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں نظامت تربیت کے زیراہتمام عربی زبان سکھانے کے لئے "عریبک لینگوئج کورس" کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل ہے۔ صبح 10:30 بجے تا 11:30 بجے تک عربی لینگوئج کی یہ کلاس مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوتی ہے۔ جامعہ بغداد (عراق) سے فارغ التحصیل فاضل استاد الشیخ حافظ محمد سعید رضا بغدادی "عرفان القرآن کورس" کی کامیاب تکمیل کر چکے ہیں۔ اس سلسلہ میں اب عربی زبان کو سکھانے کے لئے بنیادی عربی لینگوئج کورس شروع کیا گیا ہے۔ اس خصوصی کورس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شریک طلباء و طالبات کو عربی زبان اور عربی گرائمر کے بنیادی رموز سکھائے جائیں گے۔ عربی زبان و ادب کے علاوہ اس میں عربی بول چال کا بھی خصوصی حصہ شامل ہے۔ عربی بولنے کی بنیادی صلاحیت پیدا کرنا اس کورس کا مقصد ہے۔ اس حوالے سے معلم حافظ محمد سعید رضا بغدادی کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ ہم 2 ماہ کے مختصر عرصہ میں کورس کے طلباء کو عربی زبان سے ضروری واقفیت اور آگاہی دینگے۔ یہی نہیں بلکہ 2 ماہ میں ہی تمام طلباء عربی زبان بآسانی بول سکیں گے۔ طلباء کو قرآن پاک اور حدیث مبارکہ کے اردو ترجمہ کے قابل بنانا ہی ہمارا اصل مقصد ہے تاکہ لوگ دین کو از خود سمجھنے کے قابل ہو سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top