گوشہ درود کے شرکاء کا فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود میں موجود شرکاء نے 19 جولائی 2017ء کو فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ کیا۔ گوشہ درود کے خادم غلام فرید عاجز کی سربراہی میں نماز ظہر کے بعد شرکاء نے مرکز تحقیق گئے اور اس کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔ FMRI پہنچنے پر سینئر ریسرچ اسکالر حافظ محمد فرحان ثنائی نے مہمان وزٹرز کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے بھی انہیں باقاعدہ ویلکم کیا۔

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی لائبریری کا وزٹ کرتے شرکاء نے اس میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا اور یہاں موجود اردو، عربی اور انگلش زبان کی کتب کے بارے معلومات بھی حاصل کی۔ اس موقع پر وزٹرز کو فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تحقیقی کام کے متعلق بھی بتایا گیا۔ منہاج القرآن کے عالمی مرکز تحقیق میں شرکاء نے لائبریری کو دیکھتے ہوئے اسے انتہائی پرشکوہ قرار دیا۔

وزٹرز کو مرکز تحقیق کے دیگر شعبہ جات بھی دکھائے گئے، جہاں ریسرچ اسکالرز اپنے کام میں مگن تھے۔ ایف ایم آر آئی کا توسیع شدہ پراجیکٹ حال ہی میں مکمل ہوا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 30 جولائی 2017ء کو باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top