ڈنمارک: منہاج ویمن اور سسٹرز لیگ کا ملٹی کلچرل فیسٹیول

منہاج ویمن لیگ اور سسٹرز لیگ نے کوپن ہیگن شہر کے وسط میں ملٹی کلچرل فیسٹیول منعقد کیا۔ جس میں نگارنگ ملبوسات، مزیدار کھانوں اور خوبصورت میوزک سے مزین پاکستانی کلچر پیش کیا گیا۔ فیسٹیول کا مقصد ڈینش لوگوں کو پاکستان کلچر کی خوبصورتیوں سے متعارف کروانا اور ڈنمارک میں پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنا تھا۔

میلے میں روایتی پاکستانی کھانوں کے سٹال لگائے گئے، جہاں سموسے، چناچارٹ، دہی بھلے، پکوڑے ، کیک، کباب، حلیم اور فالودہ سمیت انواع اقسام کے پاکستانی کھانے دستیاب تھے۔ فیسٹیول میں ایک طرف مہندی لگائی جارہی تھی تو دوسری طرف بچوں کی تفریح گاہ میں بھرپور رونق تھی۔ میلے میں منہاج میڈیکل کونسل ڈنمارک نے اس موقع پر اپنا کیمپ لگایا تھا جہاں شوگرا ور بلڈ پریشر کے مفت ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء کے لیے ویسپا اسکوٹر جیتنے کا موقع بھی تھا۔ فیسٹیول میں پورا دن روایتی پاکستانی میوزک بجتا رہا۔ علاوہ ازیں ترک سنگرز کے ایک گروپ نے بھی اپنے فن کا مظاہر کیا۔ چاروں صوبوں کے ثقافتی لباس میں ملبوس منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے بچے وقتا فوقتا ملی نغموں پہ خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کرتے رہے۔ مشہور آرٹسٹ عامر مطلوب کے نمک سے بنائے گئے علامہ اقبال، قائداعظم اور مینار پاکستان کے فن پارے بہت پسند کیے گئے۔

ڈینش لوگوں نے اس کاوش کو بہت پسند کیا اور مزید ایسے میلوں کے انعقاد کی ضرورت پہ زوردیا۔ اس موقع پر مقامی کاروباری لوگوں نے بھی اپنے سٹال لگارکھے تھے جن میں کبابش اور پنجابی ڈھابہ وغیرہ بھی شامل تھے

رپورٹ: محمد منیر طاہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top