تحریک منہاج القرآن اتحاد امت اور باہمی رواداری کیلئے جدوجہد کر رہی ہے: سید ہدایت رسول شاہ قادری

مورخہ: 15 جون 2017ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہاہے کہ منہاج القرآن اتحاد امت اور باہمی رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ اور نصاب امن سے رہنمائی لے کر دہشتگردی کی فکر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کو اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد واپس پہنچے پر استقبال کیلئے آنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر اللہ رکھا نعیم، ناظم رانا رب نواز انجم، رانا غضنفر علی، حاجی امین القادری، علامہ عزیزالحسن اعوان، سید حمایت رسول شاہ، علامہ منیر شہباز، ساجد حسین، آصف عزیز اور عظمت حسنین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ملک اسلامیہ کے اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن دلوں کو توڑنے والی نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والی تحریک ہے۔ عاجزی، انکساری سے معاشرے میں محبت کی خوشبو پھیلتی ہے، جس دل میں محبت کا سمندر موجزن ہو جائے اس جسم سے سلامتی اور محبت کے رویے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب علماء کو قوم کی رہنمائی کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top