شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا محمد سلمان اعوان کے چچا جان کے وصال پر اظہارِ تعزیت

مورخہ: 05 اگست 2017ء
لاہور (05 اگست 2017) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے فعال رکن اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ممبر محمد سلمان اعوان کے چچا جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان خان درانی، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر رفیق نجم و دیگر قائدینِ نے بھی محمد سلمان اعوان سے افسوس کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top