ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاریخی استقبال کریں گے: منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 8 اگست کو پاکستان آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا خصوصی 5 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت علامہ میر آصف اکبر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علماء اپنے قائد کا تاریخ ساز استقبال کرینگے۔
میر آصف اکبر میر نے اجلاس میں کہا کہ نواز شریف پوچھتے ہیں کہ ان پر الزام کیا ہے؟ پانچ ججز نے انہیں متفقہ طور پر جھوٹا قرار دیا، نوازشریف ابھی بھی تکبر اور غرور کا دامن تھامے ہوئے ہیں، نمرود کے مظالم کی فہرست بڑی طویل تھی مگر اس کی موت ایک مچھرسے ہوئی، ابرہہ کے ہاتھیوں کی فوج کو ابابیل کے کنکروں نے برباد کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے بعد بھی اپنا قصور پوچھ کر بے قصور بننے کا ڈھنگ رچانے والے شریف برادران نے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہایا۔ بچوں کو یتیم کیا انہی یتیموں کے آنسو نواز شریف پر کنکر بن کر گرے اور وہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے رسوا ہوئے اور اقتدار کی کرسی سے اٹھ کرسڑک پر آگئے اور اب وہ سڑک سے سیدھا جیل جائینگے۔ ن لیگ کے حواری انہیں جیل میں بھی کندھوں پر اٹھا کر چھوڑنے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور پاناما جیسی غیر جانبدار اور بااختیار جے آئی ٹی کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کی جائیں اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سے تحقیقات کے حوالے سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل شریف برادران نے نہ صرف شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے ایف آئی آر کے اندراج کا حق چھینا بلکہ غیر جانبدار جے آئی ٹی بھی نہ بننے دی اور اپنے ملازموں پر مشتمل جعلی جے آئی ٹی بنا کر کلین چٹیں حاصل کر لیں، یہ ایسی ہی کلین چٹیں پاناما لیکس میں حاصل کرنا چاہتے تھے مگر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
تبصرہ