عظیم قومی نعت خواں ریاض حسین چودھری انتقال کر گئے، نماز جنازہ سیالکوٹ میں ہوگی

مورخہ: 06 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر، عظیم نعت خواں اور عاشق رسول ریاض حسین چودھری قضائے الہی سے وصال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار کو سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

ریاض حسین چودھری کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔ جولائی میں ان کی سرجری بھی ہوئی تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

دریں اثناء امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل مسکین فیض الرحمن درانی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، اسکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ عبدالعزیز دباغ، ڈپٹی ڈائریکٹر فریدملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رانا محمد فاروق، ناظم ایڈمن جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top