پیرس: نواز شریف کا نا اہل قرار پانا تاریخی فیصلہ ہے: صدر عوامی تحریک فرانس

مورخہ: 07 اگست 2017ء

پیرس میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز پیرس پر جشن تشکر کی تقریب 4 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوھدری محمد اعظم کی قیادت میں ہوا، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی بانٹی گئی۔

اس موقع پر چوھدری محمد اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے متفہ طور پر نواز شریف کا نا اہل قرار پانا ایک تاریخی فیصلہ ہے جس پر ممبرز جے آئی ٹی عدلیہ اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھڑائی۔ اب ان شا اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا بھی انصاف پائیں گے اور پنجاب کا قاتل ٹولا بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

چوھدری محمد اعظم کا کہنا تھا جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو دبانے والا سب سے بڑا ملزم منصب پر نہیں رہا۔ اب ہمارا سب سے پہلا مطالبہ یہی ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کرپشن کے خاتمے کی مہم کا نقطہ آغاز ہونی چاہیے جس جس نے ملک لوٹا ہے اور جو جو سہولت کار بنا ہے سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

چوھدری محمد اعظم نے قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے گو نظام گو تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کے جس نظام کے تحت بے گناہ انصاف نا پا سکیں، جس نظام کے تحت خائن سربراہ ملکی دولت لوٹ کر بیرونی ممالک میں چھپائیں اور ملک کی بے روزگار عوام پیرونی ممالک میں اپنے رزق کے حصول میں خوار ہوں ایسے نظام کو بدلنا ہو گا۔

رپورٹ: (اے کے راؤ۔ پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top