حافظ محمد یاسر نسیم منہاجین کے والد گرامی کی نماز جنازہ

مورخہ: 12 اگست 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ دی ہیگ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ یاسر نسیم کے والد گرامی کی نماز جنازہ 12 اگست 2017ء کو لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے سامنے غوثیہ پارک میں ادا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور میت کو کندھا بھی دیا۔

جنازے میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی قائدین، کارکنان اور سیکرٹریٹ اسٹاف کے علاوہ اہل محلہ نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحوم کے بیٹے حافظ یاسر نسیم، ان کے بھائی اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے بھی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم لاہور میں روڈ ایکسیڈنٹ سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top