منہاج القرآن پشاور کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 13 اگست 2017ء

منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ احمد نواز انجم کی زیرصدارت پشاور میں مقامی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس 10 اگست 2017ء کو ہوا، اجلاس پشاور کی یونین کونسلز سے منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد نواز انجم نے پشاور میں تحریک منہاج القرآن کو یونین کونسل کی سطح تک مذید فعال کرنے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ شرکاء نے اپنے اپنے حلقہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔ آخر میں انہوں نے منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے کارکنان کو ممبرشپ اسناد بھی دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top