پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام

مورخہ: 14 اگست 2017ء

قائد پاکستان عوامی تحریک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مملکت خداداد پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر اپنا خصوصی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم منہاج القرآن کے کارکنان اور پاکستانیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہم پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اور اب اس کی ہمیں حفاظت کرنی ہے۔ پاکستان کے حصول کا ایک مقصد ہے جو آئین پاکستان میں درج ہے۔ ہم 1947 میں بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات پا گئے تھے لیکن ملک کے اندر شرپسند، باطل، کرپٹ اور فرعون صفت طاقتیں ابھی بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کو عزت، تعلیم، صحت اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کا خواب ابھی شرمندہ تعبیر ہونا ہے۔

آج 70 ویں یوم آزادی پر پاکستان میں کروڑوں غریب لوگوں کے بنیادی حقوق غصب ہیں، شرپسند اندرونی طاقتوں سے ملک کی تقدیر کو آزاد کروانا ہے۔ 20 کروڑ پاکستان عوامی کو روشن مستقبل کے لیے ایک راستہ کھولنا ہے۔ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاون میں شہید ہونے والوں نے قائداعظم کے پاکستان اور 1947ء کے پاکستان کے لیے قربانیاں دی تھی۔ تاکہ پاکستان اپنی اصل منزل مقصود تک پہنچے۔ ان شاءاللہ وہ دن آئے گا کہ اللہ کی مدد و نصرت سے ملک میں ظالموں، جابروں اور قاتلوں سے جلد نجات ملے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top