منہاج یوتھ لیگ لیہ کے عہدیداران کی فورٹ منرو میں یوتھ لیڈرشپ کیمپ میں شرکت

مورخہ: 06 اگست 2017ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 04 سے 06 اگست 2017 کو فورٹ منرو میں یوتھ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ کیمپ میں سندھ اور جنوبی پنجاب سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ کیمپ کے اختتامی سیشن میں منہاج القرآن القرآن یوتھ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی۔ انہوں نے شاندار کیمپ کے انعقاد پر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے صدر حسنین رضا اور جنرل سیکریٹری ساجد عباس مٹاوا سمیت منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ مظہر علوی نے کیمپ میں شرکت کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ممبرشپ لینے والے ممبران میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔ تین روزہ کیمپ کے دوران فکری و تربیتی نشستیں، صوفی نائٹ اور سوال و جواب سیشن اور اناری ہل کا تفریحی دورہ اور دربار سخی سرور رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری بھی شامل تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top