حافظہ ماریہ مجید دختر ناظم علماء کونسل واہگہ ٹاؤن کا ساڑھے تین ماہ میں قرآن مجید حفظ کرنے کا ریکارڈ
منہاج القرآن علماء کونسل واہگہ ٹاؤن کے ناظم مالیات علامہ قاری عبدالمجید چشتی کی صاحبزادی ماریہ مجید نے ساڑھے تین ماہ کی مختصر مدت میں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ جس کے بعد ماریہ مجید دنیائے اسلام کے ان چند افراد میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے مختصر مدت میں لاریب کتاب مکمل زبانی یاد کی ہے۔ وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہیں اور انہوں نے قاری محمد عمران عباسی کے زیرنگرانی قرآن مجید حفظ کیا۔
اس سے قبل ماریہ مجید کی بڑی بہن فاطمہ مجید اور بھائی حسان مجید آل پاکستان مقابلہ حسن قرات میں کئی مرتبہ اوّل پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ اس اعزاز پر حافظہ ماریہ مجید اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن علماء کونسل انہیں تہنیت پیش کرتی ہے۔
تبصرہ