اٹلی: یوتھ لیگ بریشیا کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے زیراہتمام 14 اگست 2017ء کی شام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء میں ہوئی۔ تقریب کا باقاہدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ننھے بچوں نے یوم آزادی پاکستان کے دن کی مناسبت سے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔

پروگرام میں بچوں کے مختلف گروپس نے ملی نغمے پیش کیے اور اس کے بعد علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر نے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں تیار کیا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top