جڑانوالہ: عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 25 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیر ِاہتمام جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 25 اگست 2017 کوعرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی کوارڈنیٹر کورسز محمود مسعود قادری اور مجاہد حق نواز نے شرکت کی جبکہ خلیل احمد طاہر، علامہ ریاض اور رانا شکیل مہمانوں میں شامل تھے۔ علاقہ بھر سے علمائےکرام، اساتذہ کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

اس تقریب میں مہمان ِ خصوصی علامہ محمود مسعود قادری نے گفتگو کرتے ہوئے عرفان القران کورس کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شرکاء کو بتایا۔ انہوں نے عرفان القران کورس کے مندرجات و مشتملات پر بھی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرفان القرآن کورس معاشرے میں ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے۔ دیگر مقررین نے نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا اور قران مجید کی تعلیمات کی منفرد انداز سے ترویج و اشاعت پر منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جڑانوالہ اور نواحی دیہات میں عرفان القرآن کورسز کی دو کلاسز کے اجراء کا اعلان کیا گیا۔ اس کے لیے معلمین کورس کے سند یافتہ معلم علامہ حامد محمود قادری اس کلاس میں تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top