برمی فوج اور بدھوؤں کی دہشتگردی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے؟ عوامی تحریک

عوامی تحریک کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، ملتان سمیت 114 شہروں میں مظاہرے
کابینہ کی مذمتی قرارداد ناکافی، برمی سفیر کو طلب کیا جائے: خرم نواز گنڈا پور کا خطاب
لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے افضل گجر، حافظ غلام فرید، حاجی فرخ، آمنہ بتول و دیگر کا خطاب

لاہور (8 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، خضدار، کراچی، فیصل آباد، لاڑکانہ، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفر آباد، کوٹلی، بھمبر، گلگت سمیت اضلاع، تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر 114 شہروں میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ برمی فوج اور بدھوؤں کی دہشتگردی بند کروائی جائے اور ہزاروں انسانوں کی جبری ہجرت اور قتل و غارت گری پر عالمی برادری کی خاموشی پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور نے کی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے برمی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان پر ہونیوالے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کیلئے انسانیت کا خون مت بہائیں اور برمی فوج اور بدھوؤں کی دہشتگردی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے درست کہا کہ اقوام متحدہ برما میں بین الاقوامی فوج داخل کرے کیونکہ برمی حکومت وہاں پر صدیوں سے آباد مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے دہشتگرد گروپوں سے مل کر انکا قتل عام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برما کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سوچی میں رتی برابر بھی شرم ہے تو نوبل انعام واپس کر کے حکومت سے علیحدہ ہوجائیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے افضل گجر، حافظ غلام فرید، حاجی فرخ، اشتیاق حنیف مغل، آمنہ بتول، یونس نوشاہی، علامہ امداد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی مذمتی قرارداد کافی نہیں حکومت برمی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے اور اگر برمی حکومت پھر بھی باز نہ آئے تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے جائیں۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ وسائل سے مالا مال عالم اسلام بے یارو مددگار برمی مسلمانوں کی مدد کرے۔ انہوں نے برما کے مسلمانوں کے حق میں جرات مندانہ آواز اٹھانے پر ترکی کی حکومت اور خاتون اول کی طرف سے خوراک کیمپوں میں پہنچانے کے اسلامی اخوت کے جذبہ کو سراہا اور کہا کہ عالم اسلام ان جذبات کی پیروی کریں۔

دریں اثناء کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے کی قیادت مشتاق صدیقی، راؤ کامران، ظہیر اخترنے کی، ملتان میں نگران صوبائی صدر جنوبی پنجاب یاسر ارشاد، فیاض وڑائچ، ڈاکٹر زبیر اے خان، عارف رضوی، پروفیسر جاوید اختر، فیصل آباد میں رفیق نجم، ہدایت رسول شاہ، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف، رب نواز انجم، ڈیرہ غازی خان میں ریاض احمد علیانی، سردار سیف اللہ سدوزئی، کوئٹہ میں احمد نواز انجم، پشاور میں خالد درانی، سید مصباح نور، اسلام آباد میں قاضی شفیق، ابرار رضا ایڈووکیٹ، سہیل مفتی، میر واعظ ترین، غلام علی، طاہر صدیق بٹ راولپنڈی میں بریگیڈئر (ر) مشتاق، نعیم کیانی، انار خان، راجہ اسد اللہ، سیالکوٹ میں راشد باجوہ، مظفر آباد میں حاجی عبد الرزاق، عنصر محمود، فاروق عبد اللہ، راولا کوٹ میں عتیق الرحمان، میر پور میں ظفر اقبال طاہر، پروفیسر رشید صدیقی نے مظاہرے کی قیادت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top