نظامت تعلیمات MQI ڈنمارک کی تشکیل نو
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مارچ 2017ء کے دورہ ڈنمارک کے دوران MQI ڈنمارک کی ملکی تنظیم اور تمام فورمز کی تنظیم نو کی۔ اسی سلسلہ میں نظامت تعلیمات کی تنظیم نو بھی کی گئی، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی کو سابقہ کارکردگی اور تجربہ کی روشنی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈنمارک کی ذمہ داری دی گئی۔ اس سے قبل وہ مرکز پر نظامت دعوت میں مرکزی نائب ناظم اعلی اور جامعہ منہاج القرآن کراچی میں 4 سال تک مثالی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام اس وقت 4 اسلامک سنٹرز کام کر رہے ہیں، جہاں 500 سے زائد طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈنمارک کے سنٹرز میں تعلیمی نظام کی بہتری، نظم و ضبط میں ھم آہنگی اور کارکردگی میں اضافہ کے لئے ایک انتظامی ٹیم بنائی، جس کو ایک انتظامی ڈھانچہ میں ترتیب دیا گیا۔
1۔ منھاج ایجوکیشن بورڈ (MEB)
منھاج ایجوکیشن بورڈ (MEB) نظامت تعلیمات کا ایک مشاورتی فورم بنایا گیا، جس میں تحریک اور نظامت تعلیمات کے اہم ذمہ داران ممبر ہیں۔ یہ فورم سہ ماہی بنیادوں پر تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لے گا اور سالانہ تعلیمی اہداف اور ترجیحات کا تعین کرے گا۔
2- ایجوکیشن ایگزیکٹو کونسل (EEC)
یہ فورم نظامت تعلیمات کا ایگزیکٹو فورم ھے جو کہ 13 افراد پر مشتمل ہوگا۔ اس فورم کی ذمہ داری تعلیمی پالیسی کی تشکیل، نظم و ضبط کا قیام، نصاب کا جائزہ اور امتحانات کا انعقاد و نتائج ہیں۔
3-لوکل ایجوکیشن سٹاف (LES)
یہ نظامت تعلیمات کا ورکنگ فورم ہے جو لوکل سنٹرز پر تدریسی خدمات سر انجام دینے والے ٹیچنگ سٹاف پر مشتمل ہے۔اس فورم کو ایجوکیشن ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے جو انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں ، یہ فورم انہیں ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
رپورٹ : سجاد احمد ساھی
تبصرہ