گوجرانوالہ: عوامی تحریک کا برما میں قتل عام کیخلاف مظاہرہ

پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام جمعہ 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع گوجرانوالہ محمد فاروق ملک اور امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ ریلی کا آغاز ٹرسٹ پلازہ سے ہوا اور احتتام پریس کلب ہوا ۔

ریلی میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان اور گوجرانوالہ کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام کو بند کیا جائے۔ برمی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت فوری طور پر برما کے سفیر کو طلب کرکے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

رپورٹ: رفعت اشفاق چوھان۔ گوجرانوالہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top