گھوٹکی: عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا برما میں قتل عام کیخلاف مظاہرہ

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک گھوٹکی اور یوتھ لیگ گھوٹکی (سندھ) نے 8 ستمبر 2017ء کو پرامن احتجاج کیا۔ ریلی کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گھوٹکی محمد امین کلوڑ نے کی، جبکہ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ گھوٹکی عزیز احمد مہر نے ریلی کو آرگنائز کیا۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرا کر برما کے خلاف معاشی و اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top